the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے



 اقبال نے درست کہا تھا کہ محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی اورحقیقت بھی ہی ہے کہ  ٹیکنالوجی کی دنیا نے انسان کو آسائشوں کی ایسی دنیا میں لا کھڑا کیاہے یہاں ایجادات  کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ لیجے اب حاضر ہے  کاغذ جتنے پتلے ٹی وی پینل جن میں سے ایک اتنا لچکدار ہے کہ اس کو لپیٹا جاسکتا ہے۔

ٹی وی بنانے والی کمپنی  کا کہنا ہے کہ اس لچکدار 18 انچ  ٹی وی پینل کو جب لپیٹا جائے گا تو یہ 3 سینٹی میٹر قطر کی ٹیوب بن جائے گی اور   2017 تک 60 انچ کا الٹرا روک ایبل ٹی وی مارکیٹ میں آجائے گا۔

کمپنی نے  اس سال کے شروع میں اپنا پہلا لچکدار ٹی وی سیٹ تجارتی



میلے پر پیش کیا تھا۔ لچکدار پینل کی روزولیوشن 1200 بائی 810 پکسلز ہے اور اس کو 3 سینٹی میٹر قطر کی ٹیوب میں لپیٹنے کے بعد بھی اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔  ٹی وی پینل میں لچک اس لیے ممکن ہو سکی کہ اس میں پلاسٹک نہیں بلکہ پولیمائیڈ فلم استعمال کی گئی ہے۔

اسٹف ڈاٹ ٹی وی کے آن لائن ڈپٹی ایڈیٹر  کا کہنا ہے کہ لچکدار اسکرین ایک اہم ایجاد ہے۔ یہ باقی ٹی وی سیٹس سے زیادہ پائیدار ہو گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جلد ہی ایسی بہترین اسکرینیں بنائی جائیں گی جس کا استعمال جہازوں میں بھی ہوگا۔ اس ٹیکنالوجی کے باعث ہم کئی نئی ایجادات دیکھ سکیں گے، سوچیں10 انچ کا آئی پیڈ جس کو آپ کھولیں تو اس کی اسکرین 16 انچ کی ہو جائے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.